کشتواڑ کےلئے135.80 کروڑ روپے کے کیپس بجٹ کو منظوری دی گئی
کشتواڑصحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت جو ضلع ترقیاتی بورڈ کشتواڑ کے چئیرمین بھی ہیں، کی صدارت میں آج بورڈ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سال2018-19 کے لئے کشتوا ڑضلع کی خاطر135.80 کروڑ روپے کے سالانہ منصوبے کو منظوری دی گئی۔ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت سنیل کمار شرما، وائس چئیرمین جے اینڈ کے سٹیٹ ہاو¿سنگ بورڈ برائے ترقی شیڈول کاسٹ بھوشن لال ڈوگرہ، وائس چئیرمین جے اینڈ کے سٹیٹ بورڈ برائے ترقی گوجر و بکروال چوہدری گلزار احمد کھٹانہ، ممبران قانون سازیہ جی ایم سروری، سجاد احمد کچلو، نریش کمار گپتا، شام لال بھگت، فردوس احمد ٹاک، ڈی سی کشتواڑ اگریز سنگھ رانا، ایس ایس پی ابرار چوہدری اور متعدد محکموں کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں شرکت کی۔بالی بھگت نے اس موقعہ پرپچھلی بورڈ میٹنگوں کے دوران لئے گئے فیصلوں کی عمل آوری اور ضلع میں پچھلے منصوبے کی حصولیابیوں کا تفصیلی جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ سال 2017-18 کے منظور شدہ120.89 کروڑ روپے کے منصوبے میں سے118.12 کروڑ روپے صرف کئے گئے اور لگ بھگ98 فیصد کا نشانہ حاصل کیا گیا۔وزیر نے مختلف سیکٹروں اور محکموں کی کارکردگی کا جائیزہ لیتے ہوئے افسروں پر زور دیا کہ وہ رقومات کے منصفانہ تصرف کو یقینی بنانے کے لئے محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے کہا کہ بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ فیلڈ کا دورہ کر کے زمینی سطح پر مختلف سکیموں اور پروگراموں کی اصل صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کریں۔صحت شعبہ¿ کو کلیدی اہمیت کا قرار دیتے ہوئے وزیر نے مختلف ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ضلع ہسپتال کشتواڑ میں100 بستروں پر مشتمل اضافی بلاک کو مہینے کے اندر اندر مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ آیوش ہسپتال کے لئے اراضی کی نشاندہی کی جانی چاہئے تاکہ اس مقصد کے لئے پہلے ہی4 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔بالی نے اس موقعہ پر جانکاری دی کہ3.5 کروڑ روپے کی لاگت والے بی ایس ای نرسنگ کالج کو منظوری دی گئی ہے اور ضلع انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر اس کے لئے اراضی کی نشاندہی کرے۔ وزیر نے اس موقعہ پر کئی واٹر سپلائی سکیموں کا بھی جائیزہ لیا اور کہا کہ قصبہ میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے جانے چاہئیں۔میٹنگ کے دوران ڈگری کالج چھاترو، کثیر مقاصد والے انڈور سٹیڈیم ہال کشتواڑ، گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج کشتواڑ اور دیگر پروجیکٹوں کو بھی زیر بحث لایا گیا اور ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی گئی کہ وہ حصول اراضی کے عمل میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ تعمیری کاموں میں سرعت لائیں۔بالی بھگت نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع بورڈ میٹنگ کے دوران لئے گئے فیصلوں کو من وعن عملائیں اور بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی بورڈ حکومت کا ایک اہم ادارہ ہے اور یہ حکومت کی پالیسی کو عملانے کا پلیٹ فارم ہے لہذا بورڈ میٹنگوں کے دوران لئے گئے فیصلوں کو سنجیدگی کے ساتھ لیا جانا چاہئے۔بورڈ کی منظوری کے بعد بالی بھگت نے ڈی سی کشتواڑ کو کشتواڑ میں ڈگری کالج برائے خواتین منظور کرانے کی سفارش کی۔وزیر نے ترقیاتی کمشنر سے کہا کہ وہ پروجیکٹوں کی عمل آوری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کریں۔چئیرمین نے ایس پی ایم کے تحت حاصل کی گئی غیر اطمینان کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیر نے اس موقعہ پر ضلع میں مخلوط حکومت کی جانب سے ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کا تفصیل سے ذکر کیا اور کہا کہ حکومت لوگوں کی توقعات پر کھرا اترنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔میٹنگ کے دوران ارکان قانون سازیہ نے اپنے اپنے مطالبات سامنے رکھے جس کے تناظر میں وزیرنے متعلقہ افسروں کو کم سے کم مدت میں فوری کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔