بخاری کی مختلف علاقہ جات میں تعزیت پرسی

0
0

کہا حکومت کے وعدے مگر مچھ کے آنسوﺅں کی طرح نظر آرہے ہیں
افتخا ر حسین شاہ
سرنکوٹ// سینئر لیڈر نیشنل کانفرس اور ریاستی نائب صدر سید مشتاق احمد بخاری نے لھٹونگ ،موڑا بچھائی، پمروٹ، ہاڑی، گونتھل اور دیگر علاقوں میں جا کر تعزیت پرسی کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے صبر کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ تمام پس مندگان کے دکھ میں وہ برابر کے شریک ہیں اور متوفیوں کے حق میں دعا مغفرت بھی کی۔ تاہم سرنکوٹ ورکران کی تنظیم کے حوالے سے ورکران کی میٹنگ بھی لی۔اس موقعہ پر مشتاق بخاری نے موجودہ حکومت پر نشانہ داغتے ہوئے کہا کہ یہ سرکار لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے اور غریب عوام پر ظلم ڈھائے جا رہیں ہیں اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حکومت کے وعدے مگر مچھ کے آنسوں کی طرح نظر آرہے ہیں۔ جو سراسر جموں کشمیر کی عوام کے ساتھ دھوکا دہی ہے۔ ورکران کی میٹنگ میں انھوں نے نیشنل کانفرس کو ذمینی سطح پر مضبوط کرنے پر زور دیا اور کہا پی ڈی پی اور بی جے پی کا خاتمہ ہو چکا ہے اور نیشنل کانفرس کی سرکار بر سراقتدار وجود میں آئے گی اور اس طرح سرنکوٹ میں ہر جگہ پر لوگوں کو اپنے ساتھ زیادہ سے زیادہ جوڑا جائے تاکہ لوگوں کو اس ظالم حکومت سے آزادی مل سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا