میاں عبداللہ المعروف حضرت بابا جی صاحب لاروی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک کنگن میں منایا گیا

0
146

ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید و رسالت نے کی شرکت
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ سلسلہ نقشبندیہ سے تعلق رکھنے والے صوفی بزرگ حضرت بابا جی صاحب لاروی رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک ہر سال کی طرح امسال بھی 17اور 18 فروری کو عقیدت و احترام کے ساتھ بابا نگری لار دربار کنگن میں منایا گیا۔وہیں خراب موسم کے چلتے بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اس عرس مبارک میں شرکت کی ۔یاد رہے کہ حضرت بابا جی صاحب لاروی رحمت اللہ علیہ اعلیٰ پایہ کے صوفی بزرگ تھے جنہوں نے اپنے بچپن سے ہی دین کی تعلیم دینی شروع کی تھی اور آج تک نسل در نسل لار دربار سے منسلک جتنے بھی صوفی بزرگ آئے ہیں انہوں نے اس سلسلے کو قائم رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ لار دربار کے مریدین ہندو پاک کے علاوہ بر صغیر کے ہر کونے میں پائے جاتے ہیں ۔لار دربار سے لاکھوں کی تعداد میںلوگوں نے فیض یابی حاصل کی ۔وہیںعرس مبارک کے حوالے سے سجادہ نشیں لار دربار حضرت قبلہ میاں الطاف احمد لاروی رحمۃ اللہ علیہ نے عوام کو مبارک باد پیش کی اور اظہار تشکر کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا