ابو عذیر
کٹھوعہدھرمکوٹ جموں سڑک پر بلاور کی طرف جارہے بائک سوار نے ایک بزرگ بنام غلام قادرعمر کوسڑک پار کرتے وقت ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس بزرگ شخص کی موقع پر موت ہوگئی جبکہ بائک سوار بری طرح سے زخمی ہوااور بائک سوار کے ساتھ سوار انکی دوسری سواری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔اس ضمن میں موقع پر کافی لوگ جمع ہو گئے اور اس بزرگ کی لاش اور بائک سوار کو بلاور اسپتال پہنچایاجہاں پر زخمی بائےک سوار کا علاج چل رہا ہے اور اب اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ اور لاش کاپوسٹ مارٹم کرواکر لواحقین کوسونپ دی جنہیں شام کے سات بجے ان کے گاﺅں میںنم آنکھوں سے سپرد خاک کیاگیا۔