گریس سینئر لیڈراور اے آئی سی سی رکن پروین سرور خان نے بالاکوٹ کا دورہ کیا

0
0

کہا حکومت کو چاہئے کہ پڑوسی ملک سے بات کرکے امن کی راہ ہموار کرے
ناظم علی خان
مےنڈھر //کانگریس سینئر لیڈراوراے آئی سی سی رکن پروین سرور خان نے بالاکوٹ کے سر حدی علاقہ کے دورے کے بعد اخباری نمائندوں کو دئے گئے بیان میں کہا ہے کہ گولہ باری سے علاقے میں ہونے والا نقصان اس قدرر بھیانک ہے کہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بیک وقت شید ہوئے ۔ گولہ اُنکی رسوئی میں آگرا جہاں وہ ناشتہ کر رہے تھے ۔ جائے وقوعہ نہایت ہی خوفناک منظر پیش کر رہی تھی۔ دو گھر ایسے دیکھنے کو ملے جنکے گرد ونواح میں تیس سے زائد گولے گرے ہوئے تھے جسے گھروںکو شدید نقصان پہنچا ۔ مقیم لوگوں نے نہایت ہی درد بھری سسکیوں میں امن کی مانگ کی اور بتایا کہ انتظامیہ یا حکومت کی طرف سے کسی بھی ذمہ دار نے ہماری خبر نہ لی۔ کافی تعداد میںمویشی مارے گئے ہیں۔ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک انتظامیہ کا کوئی بھی فرد وہاں پر نہ گیا۔اور بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوتیں رہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ پڑوسی ملک سے بات کرے اور امن کی راہ ہموار کرے تاکہ اس علاقہ کے لوگ پر امن زندگی گزار سکیں۔دورہ کے دوران حاجی امتیاز احمد خان اور راجہ وسیم کے علاوہ علاقہ کے معززین بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا