ضلع اسپتال راجوری میں روگی کلیان سمیتی کا اجلاس

0
0

لیپروسکوپک سرجری اور فزیو تھراپی کو دی منظوری ،اسٹاف کوارٹروں پر بھی وہواتبادلہ خیال
عمرارشدملک
راجوری ممبراسمبلی راجوری ایڈوکیٹ قمر حسین کی صدارت میں ضلع اسپتال راجوری کی روگی کلیان سمیتی کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میںاسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر معمود نے ضلع ہسپتال کے لئے لیپروسکوپک سرجری اور فزیو تھرپی کو شروع کر نے اور ان کے خریداری کے لئے منظوری طلب کی جس پر ممبراسمبلی راجوری ایڈوکیٹ قمرحسین نے کمیٹی کی مشترکہ رائے پر ان دونوں کی منظوری دے دی اور کہا کہ جلد ہی ان کی شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کو ضلع اسپتال سے فائدہ حاصل ہوسکے ۔ اس کے علاوہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے سٹاف کوارٹروںکی تعمیر پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اکثر دیر رات کو ڈاکٹروں یا دیگر سٹاف ممبران کی ضرورت پڑنے پر موقع پرکوئی نہیں پہنچ سکتا کیونکہ سبھی اپنے گھروں میں چلے جاتے ہیں اس لئے سٹاف کواٹروں کی تعمیر کے لئے ٹھوس اقدام کی ضرورت ہے جس پر ایم ایل اے راجوری نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں وزیر صحت سے بات کرےں گے اور اگر ضرورت پڑی تو وزیراعلیٰ سے بھی بات چیت کی جائےگی تاکہ جلد ہی اسٹاف کوارٹروں کی تعمیر کا کام شروع ہوسکے ۔ اس موقع پر سی ایم او راجوری ڈاکٹر سریش گپتا ،ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی راجوری اور کمیٹی ممبران بھی موجود تھے ۔ وہیں ضلع اسپتال کے سامنے والی محکمہ زراعت کی زمین پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ڈاکٹر معمود نے کہا کہ 19کنال کی زراعت کی زمین کو ضلع ہسپتال کے نام پر منتقلی کے لئے ڈویژنل کمشنر جموں کے آفس میں ہماری فائل موجود ہے جس کے لئے ہم کوشش بھی کررہے ہیں تاکہ ہم اس زمین کو ضلع ہسپتال کے لئے استعمال میں لاسکےں ۔ وہیں ایم ایل اے راجوری نے اسپتال انتظامیہ کو یقین دہانی دی ہے کہ وہ پوری کوشش کرزمین کواسپتال کے نام پر منتقل کروائےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی سہولیات اور علاج کے ساتھ کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا اس مریضوں کو ہر سہولیات فراہم کی جائے اور ہسپتال کی بہتری کے لئے جس چیز کی بھی ضرورت ہوگی وہ فراہم کی جائےگی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا