ا
اسمبلی انتخابات سے قبل بی ڈی سی انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کی جائے:انیل شرما
لازوال ڈیسک
جموںریاستی انتظامی کونسل کی جانب سے بی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر لئے گئے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے آل جموں و کشمیر پنچائت کانفرنس نے کہا کہ اس سے بنیادی سطح پر لوگ با اختیار بنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی ڈی سی انتخابات کیلئے نوٹفکیشن جاری کی جائے۔اسی سلسلہ میں آل جموں و کشمیر پنچائت کانفرنس کے ریاستی صدر انیل شرما نے کہا کہ اس سے بنیادی سطح پر عوام با اختیار بنے گی اور ریاست کی تاریخ میں بی ڈی سی انتخابات کے متعلق ایک خوش آئند فیصلہ ہے ۔واضح رہے پنچائتی راج ترمیم ایکٹ 1989کے مطابق ہر بلاک میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ہوگی جس میں چیئر پرسن اور دیگر ممبران ہونگے ۔