ان انتخابات سے زمینی سطح پر بے شمار کام ہوں گے: ڈاکٹر شہزاد ملک
ناظم علی خان
مینڈھر//ماہر تعلیم ڈاکٹر شہزاد ملک نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انھوں نے ایک میٹنگ بلا کر ریاست کے اندر بلاک ڈولپمنٹ کونسل کے انتخات کروانے کیلئے کہا ۔ڈاکٹر شہزاد ملک نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کو مبارک باد دیتے ہیں جنھوں نے بلاک سطح پر پنچائتوں کے انتخابات کروانے کیلئے کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان انتخابات سے زمینی سطح پر بے شمار کام ہوں گے اور ریاست کو مزید ترقی ملے گی کیونکہ پنچائتوں سے وابسطہ لوگ مزید تعمیر و ترقی کے بہتر کام کریں گے۔جس سے ایم ایل اے ،ایم ایل سی اور ممبر پارلیمنٹ کو بھی کاموں کی راحت ملے گی اور تعمیراتی کاموں میں ان کو مدد ملے گی۔اور بلاک سطح کے انتخابات کے بعد جو لوگ بلاک ڈولپمنٹ کونسل کیلئے چنے جائیں گے وہ مزید تعمیراتی کاموں میں بھی اپنا اہم رول ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جس آدمی نے لوگوں کو اپنا نمائندہ چنا ہے چاہے وہ ایم ایل اے ہے چاہے پارلیمنٹ ممبر یا ممبر پنچائت ہو یا سرپنچ ہو ان نمائندگان کو کام کرنے کیلئے لوگوں نے چنا ہے اور انھیں آزادی سے لوگوں کے کام کرنے چاہیے۔ا س موقعہ پر ماہر تعلیم ڈاکٹر شہزاد ملک نے ریاستی گورنر سے کہا کہ پنچائت نمائندگان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے کیونکہ بہت زیادہ ایسے پنچائت کے اندر ممبر ہیں جو غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں لہذا ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور پنچائتی سطح پر بلاک ڈولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے بعد ضلع سطح کے بھی انتخا بات کروائے جائیں تاکہ پنچائتیں آزادی سے اپنا کام سر انجام دے سکیں۔