ادھے چب نے ’خوراک‘ سپلیمنٹ اسٹور اور ہیلتھ کنسلٹنسی کا افتتاح کیا

0
0

پروپرائٹرکو پیش کی مبارک باد ،صحت اور تندرستی کی اہمیت پر دیازور
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ انڈین یوتھ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ادھے بھانو چِب نے آج ساجن فٹنس سنٹر، جموں میں ایک نئے سپلیمنٹ اسٹور اور ہیلتھ کنسلٹنسی کا افتتاح کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے، ادھے بھانو چِب نے ساجن فٹنس سنٹر کے پروپرائٹر کی طرف سے اٹھائے گئے اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے آج کی تیز رفتار دنیا میں قابل رسائی صحت اور تندرستی کے وسائل کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری کمیونٹی میں صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
وہیںچب نے صحت مند طرز زندگی کی اہمیت پر زور دیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کو ترجیح دیں۔انہوں نے کہاکہ صحت مند طرز زندگی کو اپنانا ہماری مجموعی بہبود کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی تندرستی اور ذہنی صحت ساتھ ساتھ چلتے ہیں، اور یہ بہت ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان متوازن اور صحت مند زندگی کو برقرار رکھنے پر توجہ دیں۔
چِب نے نوجوانوں کو کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی ترغیب دے کر منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت سے دور کرنے کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو کھیلوں کے شعبے کی طرف موڑنے کی اشد ضرورت ہے۔چِب نے مزید کہا کہ تندرستی اور صحت کے کلچر کو فروغ دے کر، ہم اپنی نوجوان نسل کو زیادہ بھرپور اور نتیجہ خیز زندگی گزارنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا