ثناء خان کے علاوہ کئی اہم خواتین کی شرکت؛ کامیاب کرنے کی اپیل!
ممبئی:(ترجمان:تنظیم ابنائے ثاقب) اللہ تعالی نے جہاں مردوں کو بہت ساری صلاحیتیں اور خصوصیتیں عطا فرمائی ہیں وہیں عورتوں کو بھی بے بہا صلاحیتوں اور قوتوں کا مالک بنایا ہے اور بے شمار نعمتیں . اور استعداد ودیعیت فرمائی ہیں،انہی کے دم سے زندگی کا سکون و قرار ہے.
اور انہی کی وجہ سے زندگی کا سوز و ساز ہے قوم اور ملک و ملت،معاشرے کے سدھارنے اور بگاڑنے، زندگی کو پرسکون اور پرآشوب بنانے میں عورتوں کا کردار کا بڑا دخل ہے
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں
اسلام نے عورت کو وہ بلند مقام دیا ہے جو کسی بھی دوسرے مذہب نے نہیں دیا ہے.،اسلام سے پہلے دنیا نے جتنی بھی ترقی کی ہے اس میں صرف مرد کا حصہ ہے عورت کا کہیں بھی کوئی کردار نہیں. لیکن اسلام آیا تو اس نے دونوں صنفوں کی کوششوں کو وسائل ترقی میں شامل کر لیا، اسلام نے جو عزت اور مقام عورت کو عطا کیا ہے. اُس کی مثال نہ تو قومی تاریخ میں ملتی ہے اور نہ ہی دنیا کی مذہبی تاریخ میں ملتی ہے.
اسلام نے صرف مردوں کے حقوق مقرر نہیں کئیے بلکہ خواتین کا بھی حق مقرر کیا ہے، کسی مفکر نے کیا ہی خوب کہا ہے کہ ”ایک پڑھے لکھے معاشرے کی بنیاد تعلیم یافتہ اور بااخلاق عورت ہوتی ہے” . جس طرح گھر کو جنت بنانے میں عورتیں اہم کردار ادا کرتی ہیں اسی طرح معاشرے کی کامیابی کا انحصار بھی کچھ حد تک خواتین پر ہوتا ہے،
تنظیم ابنائے ثاقب اپنے قیام کے روز اول سے ہی خواتین کی تربیت اور ان کو آنے والے طوفان وحوادث کے لیے تیار کرنے کی کوشش کرتارہتا ہے۔ موجودہ اس پر فتن دور میں خواتین کی اصلاح و تربیت کے لیے فکر مند رہتاہے.
لہذا اسی کے پیش نظر معاشرہ میں پھیلی ہوئی برائیوں کے روک تھام اور سد باب کے لئے اور عورتوں کے بیچ تعلیمی و تربیتی بیداری پیدا کرنے کیلئے اسی طرح عورتوں پر آنےوالے فتنے سے. باخبر کرنے اور چوکنا رکھنے کیلئے 11 فروری 2024 بروز اتوار بوقت دوپہر 2:00 تا 5:00 بجے،تنظیم ابنائے ثاقب کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان خواتینِ اسلام کانفرنس حضرت باندوی کی دختر نیک اختر محترمہ ام ایمن صاحبہ کی صدارت میں منعقد ہورہا ہے .
جس میں مقررخصوصی کے طور پر مشہور و معروف سابق اداکارہ محترمہ ثناء خان صاحبہ. اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے خانوادہ قاسمی کی چشم وچراغ بین الاقوامی شہرت کی حامل خواتینِ اسلام کی ترجمان محترمہ عظمیٰ ناہید صاحبہ https://www.facebook.com/uzma.naheed/ اسی طرح مہمان اعزازی کے طور پر
. مشہور سیاست داں ابو عاصم اعظمی صاحب کی ہمشیرہ محترمہ عشرت شہاب صاحبہ و محترمہ منیرہ گیگانی صاحبہ نیز پروفیسر . محترمہ مونسہ بشریٰ عابدی صاحب رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اس کانفرنس میں شرکت . فرماکر مسلم خواتین سے خطاب فرمائیں گی.
یاد رہے یہ کانفرنس حضرت مولانا عارف صاحب ثاقبی صدر تنظیم ابنائے ثاقب کی زیرنگرانی میں ہورہا ہے.
اطراف و اکناف کے احباب سے درخواست ہیکہ اپنے گھر کی خواتین کو عظیم الشان کانفرنس میں بھیج کر ایمان و یقین . اور اصلاحی خطاب سننے کا موقع فراہم کریں باری تعالیٰ بہترین بدلہ عطا فرمائے. اور اس کانفرنس کو کامیاب فرماکر بہترین اثرات مرتب فرمائے.