ملک کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا امکان

0
0

نئی دہلی، // محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کو اگلے تین سے چار دنوں تک وسطی اور مشرقی ہندوستان میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی ساحل کے ساتھ مشرقی ہواؤں میں نچلی سطح کے ٹرف اثر اور اس کے مشرق-شمال مشرق کی طرف بڑھنے کے امکان کی وجہ سے 10 سے 13 فروری کے دوران مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔ جنوبی اتر پردیش، جنوبی بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے گنگا علاقوں میں بھی 12-14 فروری کو ہلکی بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ اور چھتیس گڑھ میں 11 اور 12 فروری کے دوران اور بہار، جھارکھنڈ، گنگا کے علاقے مغربی بنگال میں 13 اور 14 فروری کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ تلنگانہ میں 10 اور 11 فروری کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ نے اگلے پانچ دنوں میں شمال مغربی، وسطی، مشرقی اور مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں 3-5 ڈگری سیلسیس کے اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 10 فروری کو جنوبی بہار کے دور دراز علاقوں میں سردی کی لہر متوقع ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا