ڈل جھیل کی طرح پورے جموں وکشمیر میں کنول کا پھول کھل جائے گا:رویندر رینہ

0
0

سری نگر، // بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ جس طرح ڈل جھیل میں کنول کا پھول کھلتا ہے اسی طرح جموں وکشمیر میں بھی بی جے پی کا کنول کھلے گا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے امید وار یونین ٹریٹری کے تمام پانچوں نشستوں پر انتخابات لڑیں گے۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہارآْج جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں پارٹی لیڈر صوفی یوسف کے گھر پر تعزیتی مجلس میں شرکت کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ملک میں لوک سبھا انتخابات کا بگل بج چکا ہے اور ملک بھر کی طرح جموں وکشمیر میں بھی سیاسی ہل چل تیز ہوگئی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ بے بی جے پی کے امید وار یونین ٹریٹری کے تمام پانچوں نشستوں پر انتخابات لڑیں گے۔
مسٹر رویندر رینہ نے کہا کہ جو غریبوں کی بہبودی، امن اور ترقی و خوشحالی کا کام مودی جی نے کیا ہے اس کو دیکھ کر نہ صرف وادی کے لوگ بلکہ جموں کے لوگ بھی بی جے پی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘جس طرح ڈل جھیل میں کنول کا پھول کھلتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ اسی طرح پورے جموں و کشمیر میں بی جے پی کا کنول کھل جائے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا