محکمہ دیہی ترقی و پنچائتی راج کے آفیسران پر ویجیلنس کاروائی کا سلسلہ جاری

0
0

عوام وجیلنس کی وجہ سے پریشان ،کہاآفیسران نہیں عوام کو ہراساں کیا جارہا ہے
عمرارشدملک
راجوری /پونچھ محکمہ دیہی ترقی وپنچائتی راج میں مختلف اسکیموں میں لوگوں نے دن رات محنت کر کام مکمل کئے تاکہ 31مارچ کو بل خزانہ میں جمع ہوسکے اور ان کی اجرتیں مل سکےں اور وہیں اس بار بھی راجوری پونچھ کے لوگوں نے دن رات لگا کر اپنے اپنے کاموں کو مکمل کیا اور مختلف اسکیموں سے کام حاصل کئے تاکہ دیہی علاقوں کی ترقی ہوسکے اور انہیں اس کی اجرت حاصل ہوسکے لیکن ریاستی وجیلنس نے محکمہ دیہی ترقی سے وابستہ آفیسران کے گھروں میںچھاپہ ماری شروع کردی جس کے بعد راجوری اور پونچھ کے محکمہ دیہی ترقی کے دفاتر میں بھی ریکارڈ چیک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا یہ سلسلہ بلاک سطح تک جاری ہے اور اس وجہ سے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے کیونکہ لوگوں نے مختلف مشکلات کے باوجود اپنے اپنے کاموں کو مکمل کیا تاکہ مالی سال کے اختتام سے قبل ان کے بل خزانہ میں جمع ہوسکےں اور جلد ان کی اجرتیں بھی مل سکےں لیکن حال بے حال ہوگیا کیونکہ ریاستی ویجیلنس نے محکمہ دیہی ترقی سے تمام ریکارڈ مانگے جس کے بعد ایک روپیہ کی ادائیگی بھی نہیں ہوگی ۔ وہیں اس موقع پر راجوری اور پونچھ کے مختلف بلاکوں سے عام لوگوں نے بتایا کہ ماضی کی حکومتوں نے کبھی غریب عوام کی طرف توجہ نہیں دی اور ہمیشہ لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم رکھا اور پچھلے دو سال سے موجودہ آفیسران نے غریب عوام کو کام کرنے کا موقع فراہم کیا تو ویجیلنس والوں کی نیند اُڑ گئی ۔ لوگوں نے بتایا ہم کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں ہیں ہم عام لوگ ہےں اور سادگی کی زندگی گزارتے ہیں لیکن ویجیلنس والوں نے ایسے وقت پر کاروائی شروع کی ہے جب محکمہ نے اجرتیں ادا کرنی تھی ۔ لوگوں نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی راجوری اور پونچھ میں موجودہ آفیسران نے غریبوں کو کام کرنے کاموقع دیا اور علاقوں کی تعمیروترقی بھی کی جس کا ثبوت زمینی سطح پر نظرآرہا ہے لیکن پھر بھی ویجیلنس نے چھاپہ مار ی کاسلسلہ شروع کیا ۔ لوگوں نے کہاکہ ہم ویجیلنس کے خلاف نہیں ہےں لیکن دو تین ماہ کی محنت کے بعد اب کاموں کی ادائیگی کا وقت تھا تو ویجیلنس نے کاروائی شروع کردی ۔لوگوں نے بتایا کہ غلط کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے لیکن اس وقت دیہی ترقی کے چھوٹے بڑے ملازمین ایماندار اور عوام دوست ہیں اور اگر یہ غلط ہیں تو پھر وزیر برائے دیہی ترقی عبدالحق خان بھی قصوروار ہےں کیونکہ ان آفیسران کی تعیناتی وزیر کی مشاورات کے ساتھ ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ویجلنس نے راجوری پونچھ میں چھاپہ ماری کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس سے اب عوام میں بھی غم و غصہ پایا جارہا ہے کیونکہ عوام کا کہنا ہے کہ ایک سازش کے تحت راجوری پونچھ میں آفیسران کو بدنام کرنے اور عوام کو ہراساں کرنے کے لئے ویجیلنس سرگرم ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا