کل شرکاء 290جن میں 120 میک اپ آرٹسٹ ، 85 فیشن ڈیزائنر اور 86 ماڈلز ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسکل ڈیولپمنٹ (این آئی ایس ڈی) نے اتوار کو آئندہ سیزن-9 کے لیے 186 ماڈلز اور مقابلہ کرنے والوں کا آڈیشن دیا۔واضح رہے یہ آڈیشن رائٹرز کلب جموں میں جیوری نیہا لہوترا، وکرم راجوال، شازی خان اور دیگر کی موجودگی میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پراین آئی ایس ڈی کے ایم ڈی سنجیو نے کہاکہ کل شرکاء 290 ہیں جہاں 120 میک اپ آرٹسٹ اور 85 فیشن ڈیزائنر اور 86 ماڈلز ہیں۔سنجیو نے بتایا کہ منتخب ماڈل آئندہ سیزن 9 میں حصہ لے سکتے ہیں جو جموں میں 15 دسمبر کے قریب ممکن ہوگا۔ایم ڈی این آئی ایس ڈی نے مزید کہا کہ میں یہ بتاتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ اس بار ہمارے پاس دیہی علاقوں سے بھی بہت سارے مقابلہ آرہے ہیں اور میرے خیال میں یہ این آئی ایس ڈی بیوٹی اینڈ ڈیزائننگ انسٹی ٹیوٹ کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔