انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن نے یوم دستور منایا

0
0

آئین پر ایک خصوصی کوئز کا انعقاد کیا گیا، ریجنل ریسرچ لیبارٹری کے طلباء نے حصہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ہندوستان کے آئین کو اپنانے کی یاد میں،سی ایس آئی آر -انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن، سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت کے تحت کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے ایک اعلیٰ تحقیقی ادارے نے آج یہاں یوم دستور منایا۔اس موقع پرڈاکٹر زبیر احمد، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر ،آئی آئی ایم نے اس اہم دن پر سائنسدانوں، تکنیکی اور انتظامی عملے اور طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، آئینی نظریات سے وابستگی کی تصدیق کے لیے تمہید پڑھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی ہر ایک پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ ایسا کرنے کا عزم کریں۔وہیںیوم دستور کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، تمام عملے اور طلباء نے آئین کی تمہید پڑھ کر ای عہد لیا۔ اس موقع پر ادارے کی جانب سے آئین پر ایک خصوصی کوئز کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجنل ریسرچ لیبارٹری کے طلباء نے حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا