ایم وی ڈی سانبہ نے بیداری پھیلانے کیلئے بائیک ریلی کا انعقاد کیا

0
32

ریلی کا بنیادی مقصد ٹریفک کے قواعد و ضوابط کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا تھا
لازوال ڈیسک
سانبہ// ضلعی انتظامیہ سانبہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تعاون سے جاری قومی روڈ سیفٹی مہینے کے ایک حصے کے طور پر ایک بائیک ریلی کا انعقاد کیا۔اس ریلی کو ڈپٹی کمشنر ابھیشیک شرما نے چیچی ماتا مندر سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور دیانی میں اختتام پذیر ہوا۔وہیںریلی میں مقامی لوگوں، ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں، گاڑیوں کے ڈیلرز اور پٹرول پمپ کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کی قیادت اے ایس پی سانبہ سریندر چودھری اور اے آر ٹی او شمی کمار نے کی۔ریلی کا بنیادی مقصد ٹریفک کے قواعد و ضوابط کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا تھا، جس میں حادثات کو کم کرنے اور روڈ سیفٹی کے خطرات کو اجاگر کرنا تھا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے "نو ہیلمٹ نو پیٹرول” نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ ریلی کا مقصد بغیر ہیلمٹ کے 2 پہیہ گاڑیوں کی سواری کی حوصلہ شکنی کرنا، کم عمر افراد کی ڈرائیونگ پر پابندی، 4 پہیہ گاڑیوں کے لیے سیٹ بیلٹ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ ڈیلرز کو گاڑیوں کی فروخت کے دوران روڈ سیفٹی کے اقدامات کے بارے میں صارفین کو آگاہ کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا