کے وفد نے نئی دہلی میں نائب صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ایف آئی سی سی آئی ،جموں وکشمیر لداخ ایف ایل او جموں-کشمیر اور لداخ کی چیئرپرسن ورنا آنند نے 21 ممتاز خواتین کاروباریوں پر مشتمل ایک وفد کی قیادت کی جو مختلف مہارتوں اور کامیابیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔وہیں وفد نے نئی دہلی میں نائب صدر ہند جگدیپ دھنکڑ کی رہائش گاہ پر خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی ترقی سے متعلق اہم مسائل پر مبنی ایک بصیرت انگیز اور دل چسپ بات چیت کے لیے بلایا۔اس دوران ورونہ آنند کے ہمراہ وفد کے معزز ارکان میں ریتو سنگھ، روچیکا گپتا، مونا صراف، پوجا گنڈوترا، چاندنی کپور، ردھیما دیوان و دیگران موجود تھیں۔دریں اثناء میٹنگمیںخواتین کو بااختیار بنانے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی، جس میں پالیسیوں اور اقدامات کی وکالت کی گئی جو ملک بھر میں صنفی مساوات، شمولیت اور بااختیار بنانے کو فروغ دیتی ہیں۔