کہاحکام عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہیں
لازوال ڈیسک
وجے پور؍؍اپنی پارٹی کے صوبائی صدر جموں، اور سابق وزیر، ایس منجیت سنگھ نے آج جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔اپنی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی ایک میٹنگ یہاں وجے پور میں منعقد کی گئی جس کی صدارت منجیت سنگھ نے کی۔اس میٹنگ میں منجیت سنگھ نے جموں خطے کے سانبہ اور دیگر اضلاع میں لوگوں کو درپیش سیاسی منظر نامے اور ترقیاتی مسائل کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو 5 اگست 2019 سے منتخب حکومت کی عدم موجودگی میں زبردست بے ضابطگی کا سامنا ہے۔سنگھ نے کہاکہ حکام عوام کی توقعات کے مطابق کام نہیں کر رہے۔ لہذا، اس صورت حال نے بیگانگی کے احساس کو جنم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکام لوگوں کے متوقع مطالبات کو پورا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور اسی لیے نجی اور سرکاری شعبوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے ساتھ مسائل میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھرتی کے عمل میں گھپلوں نے مختلف ملازمتوں کے خواہشمندوں میں عدم اعتماد پیدا کیا ہے۔سنگھ نے کہاکہ کہاحکام عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔