ایس ڈی ایم زنسکار نے ونٹر فیسٹیول-2 کی تیاریوں کا جائزہ لیا

0
0

میلے میں آئس ہاکی، آئس کلائمبنگ، تیر اندازی، کھانے کی نمائش اور ثقافتی پروگرام جیسی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ایس ڈی ایم زنسکار، رومیل سنگھ ڈونک نے 7 فروری سے 14 فروری 2024 تک منعقد ہونے والے سرمائی فیسٹیول2024 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اس موقع پرایس ڈی ایم زنسکار نے سب ڈویژن کے تمام ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس موقع کی کامیابی اور یادگاری کو یقینی بنانے کی ذمہ داری نبھائیں۔انہوں نے کہاکہ موسم سرما کے کھیلوں کے مقابلے سب ڈویژن کے اندر مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے۔ اس میلے میں آئس ہاکی، آئس کلائمبنگ، تیر اندازی، کھانے کی نمائش اور ثقافتی پروگرام جیسی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔وہیںایس ڈی ایم زنسکار نے سب ڈویژن میں سرمائی کھیلوں کی سرگرمیوں کو کامیابی سے چلانے کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا