منجیت سنگھ نے جموں و کشمیر میں انتخابات کا مطالبہ کیا

0
0

کہانانک نگر کو جے ایم سی کی طرف سے نظر انداز کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں//اپنی پارٹی کے صوبائی صدر جموں اور سابق وزیر ایس منجیت سنگھ نے آج جموں و کشمیر میں جمہوری نظام کی بحالی کے لیے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔منجیت سنگھ نے عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا، ’’اربن لوکل باڈی، پنچایتی راج اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کی میعاد ختم ہو چکی ہے اور اس کے بعد سے، الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں مذکورہ بالا منتخب اداروں کے انتخابات کے انعقاد کے لیے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس میٹنگ کا اہتمام اپنی پارٹی، اقلیتی سیل، ضلع صدر، دلبیر سنگھ کے ساتھ ساتھ حلقہ بہو میں واقع نانک نگر میں وارڈ نمبر 43 کی صدر رویندر کور نے کیا تھا۔وہیںمیٹنگ کے دوران وارڈ کے مکینوں نے ترقی کی خراب رفتار بالخصوص صفائی ستھرائی، کچرا اٹھانے، گلے سڑے نالوں، گلیوں کی ترقی اور نالوں وغیرہ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔دریںا ثناء میٹنگ میں شریک رہائشیوں نے چوری کی وارداتوں اور آس پاس کے علاقوں میں منشیات فروشی کو روکنے کے لیے مزید سی سی ٹی وی نصب کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کے ذریعہ مزید اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، اور صفائی ستھرائی کے کارکنوں اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے گاڑیوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ نانک نگر کو جے ایم سی کی طرف سے نظر انداز کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا