ایس بی آئی ریجنل آفس جموں نے سی ایس آرکے تحت تیس وہیل چیئرز جی آر پی اور آر پی ایف جموں کے حوالے کیں

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایس بی آئی کے ریجنل منیجر کمار جی رینا نے جی آر پی لائنز جموں میں منعقدہ ایک تقریب میں جی آر پی جموں اور آر پی ایف جموں کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت تیس وہیل چیئرز حوالے کیں۔واضح رہے وہیل چیئرز جی آر پی جموں کے ڈی ایس پی نریش شرما اور ایس ایچ او آر پی ایف انسپکٹر چیتن پرکاش نے ایس ایچ او جی آر پی جموں نیاز اور دیگر کی موجودگی میں وصول کیں۔وہیں ریجنل مینیجرکمار جی رینا نے بتایا کہ مصروف ریلوے اسٹیشن اور پولیس اور جی آر پی جموں کے میڈیکل یونٹوں پر خصوصی طور پر معذور مسافروںکے استعمال کے لیے یہ سہولتیں ہیں۔اس موقع پرجی آر پی جموں کے ڈی وائی ایس پی نریش شرما نے جی آر پی کی جانب سے علاقائی دفتر کے سربراہ اور ان کی ٹیم کا جی آر پی جموں اور آر پی ایف جموں کو سی ایس آر کے تحت وہیل چیئر فراہم کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا