سابق وزیر یشپال کنڈل نے رام گڑھ اسمبلی کا دورہ کیا

0
0

آندھی کی وجہ سے تباہ شدہ فصلوں کا جلد از جلد معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
رام گڑھ؍؍ سابق وزیر اور انڈین نیشنل کانگریس جموں و کشمیر کے سینئر لیڈر یشپال کنڈل نے رام گڑھ اسمبلی کے تحت پنچایتوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کسانوں اور دیگر لوگوں کے مسائل سنے۔وہیں کسانوں کے ساتھ کنڈل نے بھی بارش اور تیز آندھی سے کھیتوں میں تباہ ہونے والی فصلوں کا جائیزہ لیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ جلد از جلد تباہ شدہ فصلوں کی رپورٹ تیار کرے اور کسانوں کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔اس موقع پر کسانوں نے کنڈل کو بتایا کہ اس سے پہلے بھی ان کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن آج تک انہیں ان کا معاوضہ نہیں ملا ہے۔ کنڈل نے کہا کہ وہ جلد ہی اس مسئلہ کو لے کر تحصیلدار سے ملاقات کریں گے اور مناسب معاوضہ کا مطالبہ کریں گے۔ اس کے بعد کنڈل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرحد پر بہت سے کسانوں کی زمین، جو بی ایس ایف کے زیر استعمال ہے، جلد از جلد معاوضہ دیا جائے۔ کنڈل نے کہآ کہ ریاست کے نوجوان بے روزگاری کے مسئلہ سے نبرد آزما ہیں لیکن سب سے بری حالت سرحد پر رہنے والے نوجوانوں کی ہے کیونکہ انہیں کوئی سہولت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرحد پر رہنے والے نوجوانوں کے لیے خصوصی بارڈر بھرتی کی جائے۔ وہیںمطالبہ کرتے ہوئے کنڈل نے کہا کہ کسانوں نے کے سی سی قرض لے کر فصلیں لگائی تھیں، وہ فصلیں بارش کی وجہ سے خراب ہوئی ہیں، اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ کسانوں کا کے سی سی قرض معاف کیا جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کسانوں کے پمپ سیٹ کا بجلی کا کرایہ بھی معاف کیا جائے۔ کنڈل نے کہا کہ بوڑھے لوگ اپنی پنشن کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور حکومت سہولت کے نام پر لوگوں کو پریشان کر رہی ہےﷺْﷺ

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا