تہران، 02 اگست (یو این آئی) ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کے حکم پر سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو اسٹریٹجک امور کے لئے نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے یہ اطلاع دی۔ 64 سالہ ظریف 2013 سے 2021 تک وزیر خارجہ رہے۔
ایران میں جولائی کے اوائل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسٹر پزشکیان نے 16384403 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے حریف سابق ایٹمی مذاکرات کار سعید جلیلی نے 1 کروڑ 35 لاکھ 38 ہزار 179 ووٹ حاصل کیے۔
مجموعی طور پر 30,573,931 ووٹوں کی گنتی ہوئی اور ووٹ فیصد 49.8 فیصد رہا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران میں مئی میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔