کپوارہ کے کرناہ میں سڑک حادثہ، 3 افراد لقمہ اجل

0
0

سری نگر، 2 اگست (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں تین افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے کرناہ علاقے میں ٹیٹلوال سکھ پل کے نزدیک جمعہ کی صبح ایک سوفٹ گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت تین افراد موقع پر لقمہ اجل بن گئے۔انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی آس پاس موجود لوگوں نے تینوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت 55 سالہ نذیر احمد ماگرے ولد محمد سلطان ماگرے ساکن ملسو اننت ناگ، 45 سالہ فیروز احمد پالا ولد عبد السلام پالا ساکن سیر ہمدان اننت ناگ اور 50 سالہ مشتاق احمد خان ا ولد غلام نبی خان ساکن اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا