اپنی پارٹی ڈیلی ویجرز، کیجول ملازمین، نیڈ بیسڈ اور کنٹریکچول ورکرز کے مسائل کو حل کرنے کی وعدہ بند ہے: منتظر محی الدین

0
75

کہا، یہ ہزاروں ملازمین سالہا سال سے مختلف سرکاری محکموں میں تندہی اور جانفشانی کے ساتھ کام کررہے ہیں، انہیں ان کا حق ملنا ہی چاہیے
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سٹیٹ سیکرٹری اور ترجمانِ اعلیٰ منتظر محی الدین نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر کے مختلف محکموں میں تعینات ڈیلی ویجرز، کیجول ملازمین، نیڈ بیسڈ اور کنٹریکچول ورکرز کے مسائل کو حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔اپنے ایک بیان میں منتظر نے کہا، ’’یہ دیکھ کر میرا دل پسیج جاتا ہے کہ ہمارے مختلف سرکاری محکموں میں سالہا سال سے کام کرنے والے ڈیلی ویجرز، کیجول ملازمین، نیڈ بیسڈ اور کنٹریکچول ورکرز اور دیگر زمروں میں آنے والے وکرز کے مسائل، بالخصوص انہیں مستقبل کرنے کے دیرینہ مطالبے، کو حل کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔حالانکہ یہ ورکز تندہی اور جانفشانی کے ساتھ اپنی خدمات دے رہیں۔انہوں نے کہا، ’’ہم نے بار بار یہ بات صدقِ دل سے کہی ہے کہ جب اپنی پارٹی کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہوگا تو وہ ان ورکز کے دیرینہ مسائل کو بیک جنبشِ قلم حل کرنے میں کوئی تاخیر نہیں کرتے گی۔‘‘منتظر نے مزید کہا، ’’کوئی بھی معاشرہ تب تم متمدن نہیں ہوسکتا اور ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس کے ورک فورس کا معیار زندگی بہتر نہ ہو۔ یہ بطور معاشرہ و سماج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ان ورکرز کو ان کے جائز حقوق دلادیں تاکہ انہیں مستقل روزگار کی ضمانت میسر ہو اور ان کا معیار زندگی بہتر ہوجانے کی رہ ہموار ہوسکے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا