گاندربل میں آگ کی ہولناک واردات

0
70

کروڑوں روپئے کا مال اور جائیداد جل کر خاکستر
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل قصبے کے بیہامہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں کروڑوں روپئے کا سازو سامان اور جائیداد خاکستر ہو گئی۔تاہم فائر سروس فوج اور پولیس کی بروقت کاروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔اطلاعات کے مطابق 9اور10 مئی کی درمیات شب کو بیہامہ میں میر کمپلکس میں واقع بریانی ہٹ میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے قلیل وقت میں متصل ایک اور تجارتی مراکز تاج کمپلکس کو اپنی لپیٹ میں لیا آگ کی وجہ سے میر کمپلس مکمل طور خاکستر ہوگیا جہاں قائم بریانی ہٹ میں موجود لاکھوں روپئے کا سازو سامان تباہ ہوگیا ہے ۔
اس کے علاوہ تاج کمپلکس میں قائم کئی دوکان بھی آگ کی وجہ سے جل گئے جس سے ان دوکانوں میں موجود کروڑوں روپئے مالیت جس میں فرنیشینگ۔کمپیوٹر اور دیگر سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا آگ لگنے کی خبر ملتے ہی فائر سروس عملہ۔فوج مقامی لوگ اور پولیس موقعے پر پہنچے جنہوں نے آگ بجھانے کی کاروائی شروع کی اور تقریبا اڈھائی کے قریب آگ پر قابو پایا گیا پولیس نے اس حوالے سے ایک معاملہ درج کرکے آگ لگنے کی وجہ دریافت کرنا شروع کردیا ہے۔اس دوران مقامی لوگوں اور ٹریڈورس فڈریشن گاندربل نے صوبائی اور ضلع انتظامیہ گاندربل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آگ سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگائیں اور متاثر افراد کو امداد فراہم کریں اسی دوران کئی سیاسی و سماجی انجمنوں نے آگ کی اس واردات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثر ہوئے تاجروان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا