ایک بہتر مستقبل کے لئے اپنی پارٹی کا بھرپور ساتھ دیں: غلام حسن میر کی عوام سے اپیل

0
57

کہا، ہمارا واحد ایجنڈا جموں و کشمیر میں دائمی امن، پائیدار خوشحالی اور مساوی ترقی کو یقینی بنانا ہے
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ سابق کابینہ وزیر اور اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کو مضبوط کریں تاکہ وہ جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کے اپنے ایجنڈے کو نافذ کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کنزر ٹنگمرگ کے تکیہ بٹہ پورہ میں ایک پارٹی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں غلام حسن میر نے کہا، "اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں عوام کے لئے ایک قابل اعتماد سیاسی متبادل کے طور پر ابھری ہے۔ ہمارا واحد ایجنڈا یہاں دائمی امن، پائیدار خوشحالی اور مساوی ترقی کو یقینی بنانا ہے، جس کے نتیجے میں جموں کشمیر کے عوام معاشی اور سیاسی لحاظ سے بااختیار بن سکیں.” انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پارٹی کو مضبوط کریں تاکہ وہ اپنے ایجنڈے کو زمین پر نافذ کر سکے۔ اس موقع پر پارٹی کے جو سرکردہ رہنما موجود تھے، ان میں پارٹی کی یوتھ ونگ کے نائب صدر اور ڈی ڈی سی ٹنگمرگ ایڈوکیٹ تجمل اشفاق میر، ڈی ڈی سی کنزر شیخ نذیر احمد، صوبائی سیکرٹری آفتاب بیگ، ضلع نائب صدر اسد اللہ، زونل صدر عبدالمجید کھانڈے، بلاک صدر ٹنگمرگ عبدالرحمن لون (کاکا جی)، بلاک صدر نذیر احمد، سینئر لیڈر محمد شفیع میر، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا