آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن اور کشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسو سی ایشن کی ایک مشترکہ وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گرش چندر مرمو سے ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن ایس ٹی ایس وزیر بھی شامل تھے۔وفد نے ایسو سی ایشن سے متعلق کئی مطالبات مرمو کو پیش کئے ۔ مرمو نے ڈپٹیشن کے ساتھ بات کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت اُن کی جائزہ مطالبات کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کرے گی