سابق وزیر سنیل کمار شرما نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔ شرمانے لیفٹیننٹ گورنر کو کشتواڑ علاقے سے متعلق کئی ترقیاتی معاملات کے بارے میں جانکاری دی ۔اُنہوں نے دچھن علاقہ میں ڈگری کالج کھولنے ، ہائیڈل پاور پروجیکٹوں میں مقامی نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے ، ائیر سٹرپ پر کام شروع کرنے اور کشتواڑ میں ملٹی پراپز ٹنل تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے شرما کو علاقے میں جاری ترقیاتی عمل کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔