آرمی کی طرف سے بانہال میں لڑکیوں کے لئے کمپیوٹر تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا

0
0

ملک شاکر

بانہال؍؍ضلع رامبن کے سب ضلع بانہال میں آرمی کی طرف سے گورنمنٹ I.T.I کالج بانہال میںCOPA کمپیوٹر تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں بانہال کے مختلف پنچایتوں سے تعلق رکھنے والی تیس لڑکیوں نے ان تربیتی کلاسوں میں اپنے نام درج کئے اور تربیتی پروگرامز کے تحت باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ آرمی کی طرف سے ہونے والے اس تربیتی کورس میں صرف یہاں کی لڑکیوں کو کمپیوٹر تربیتی کلاسوں میں حصہ لینے کا فائدہ حاصل ہوا ہے جس کے تحت یہاں تربیت حاصل کرنے والی لڑکیوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور تمام لڑکیاں دلچسپی سے کمپیوٹر تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے بھی آرمی کی طرف ایسے پروگراموں کا انعقاد ہوتا رہا ہے جس میں یہاں کے طلباء کو ریاست کے ساتھ ساتھ بیرون ریاست جانے کے مواقعے فراہم ہوتے رہیں۔اس سال آرمی کی طرف سے لڑکیوں کے لئے کمپیوٹر تربیتی کلاسوں کے اہتمام پر یہاں تربیت حاصل کرنے والی لڑکیوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی کا بھرپور الفاظ میں شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی یہ خواہش بھی اظہار کی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد بار بار ہونا چاہیے جس سے لڑکیوں کو کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کے دور میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم ہو سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا