او بی سی آدھیکار ترنگا یاترا کے بینر تلے اوبی سی تنظیمات نے احتجاجی مظاہر ہ کیا

0
0

او بی سی طبقات کے مسائل کا ازالہ کرنے کی گوہار لگائی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آل جموں وکشمیر او بی سی مہاسبھا، آل انڈیا بیک ورڈ کلاسز فیڈریشن جے کے-یو ٹی یونٹ، آل جموں و کشمیر او بی سی ویلفیئر فورم، پسماندہ طبقات یونین راجوری پونچھ اور مختلف او بی سی ذاتوں اور برادریوں کے صدور کے زیر اہتمام پریس کلب کے قریب ایک مشترکہ احتجاج کا انعقاد کیا گیا۔واضح رہے یہ احتجاج او بی سی آدھیکار ترنگا یاترا کے بینر تلے منعقد کیا گیا۔اس موقع پرموہن لال پوار، جنرل سکریٹری او بی سی مہاسبھا نے جے کے-یو ٹی حکومت اور حکومت ہند کے رویہ کی مذمت کی ہے جس نے موجودہ جسٹس (ریٹائرڈ-92 سالہ) جی ڈی شرماکو سماجی طور پر وقف کمیشن کے اختیارات تفویض کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
وہیںفقیر چند ستیہ، جنرل سکریٹری آل جے اینڈ کے پرجاپتی سبھا اور صدر آل انڈیا پسماندہ فیڈریشن نیکہا کہ جموںو کشمیر یو ٹی حکومت کو ایک نیا کمیشن تشکیل دینا چاہیے جس کے چیئرمین اور اس کے اراکین او بی سی عوام سے ہوں جو ان طبقات کے حقوق کے تئیں کام کریں۔انہوں نے کہاکہ منڈل کمیشن رپورٹ کا جموں وکشمیر میں نفاذ کیا جائے۔اس موقع پر او بی سی طبقات تنظیمات کے دیگر ارکان نے بھی اپنے مسائل کا ازالہ کرنے کی گوہار لگائی۔وہیںاحتجاجی مظاہرے میں تبادلہ خیال کرنے والوں میں بنسی لال چودھری، بلونت کٹاریہ، راج کمار چلوترا، انجینئر منگا رام، وجے کمار پرجاپتی، بشن لال ڈوگرہ، شبیر احمد سلاریہ ، عبدالمجید، محمد لطیف قریشی، تلویندر سنگھ ورما، سوہن سنگھ شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا