سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں اپنی پارٹی کے لیڈران نے سرتاج مدنیکے ساتھ اظہار تعزیت کیا

0
0

سوگوار کْنبے سے گہری ہمدردی کا اظہار، مرحوم کے لئے دْعائے مغفرت کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں اپنی پارٹی کے لیڈران نے آج دیو سر اننت ناگ میں واقع پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر سرتاج مدنی کے گھر جاکر اْن کے جواں سال فرزند کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا۔39 سالہ اروت مدنی ایتوار کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔اس تعزیتی دورے میں سید محمد الطاف بخاری کے ہمراہ پارٹی کے جو سینئر لیڈران تھے، اْن میں پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، ریاستی سیکرٹری و ترجمانِ اعلیٰ منتظر محی الدین، ڈی ڈی سی دیوسر ریاض احمد اور دیگر لیڈران شامل تھے۔
موصولہ بیان کے مطابق اپنی پارٹی کے رہنماؤں نے سرتاج مدنی اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور اروت مدنی کی ناگہانی موت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’یہ کْنبہ ایک ناقابل تلافی صدمے سے دوچار ہوگیا ہے۔ ہمدردی کے کوئی بھی الفاظ سوگواروں کا غم ہلکا کرنے کیلئے کافی نہیں ہوسکتے ہیں۔ غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار کْنبے کے ساتھ یکجہتی میں کھڑے ہیں اور اْن کے دْکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دست بہ دْعا ہیں کہ اس کْنبے کے اراکین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا