اوورلوڈنگ کم کرنے میں ناکامی

0
0

جموں و کشمیر کا ٹریفک نظام سدھرے گا یہ کہنا مشکل ہے کیونکہ اس کھیل میں ہر ایک شامل ہے اوور لوڈنگ کی وجہ سے سڑکوں پرخونیں رقص جاری ہے اس قدر لاپرواہی غفلت کا انجام بھی اسی طرح کا ہوتاہے جب ایک بس میں اس قدر لوگ بھرے گئے ہوں تو اس کا انجام جان کی بازی سے کم نہیں ہوسکتا۔ جموں پونچھ شاہراہ پر جمعرات کے روز پیش آئے سڑک کے ایک المناک حادثے میں 22یاتری ہلاک جبکہ 67دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز چونگی مورا اکھنور کے نزدیک یاتریوں سے بھری ہوئی ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار متعد د اافراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔جموں پونچھ شاہراہ ہوں یا جموں شہر میں چلنے والی منی بسیں سب اس کھیل میں شامل ہیں آخر کیونکر یہ نظام اس قدر مفلوک الحال ہے بس اسٹینڈ سے گھاڑی چلتے وقت ہی اوولوڈنگ کا نظام شروع ہوجاتا ہے اسٹینڈ سے گھاڑی بھر نے کے بعد راستے میں جوبھی سواریاں ہوتی ہیں ان کو گھاڑی پر چڑھانا ڈرائیور حضرات اپنے لئے بہت بڑی کامیابی سمجھتے ہیں ۔ سرمائی دار الخلافہ جموں میں گھاڑیوں کی سست روی ٹریفک جام اور اوولوڈنگ کی وجہ سے مسافروں کوبھی ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑھتا ہے محکمہ ٹریفک کی خاموشی کی وجہ سے ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ایک جانب ٹریفک محکمہ نظام درست کرنے کے دعوے کررہا ہے وہیں دوسری جانب سے شہر میں پھر بھی کسی حد تک سدھار ہے لیکن شہر سے باہر نکلتے ہی ایک بھانک تصویر نظر آرہی ہے جوکہ صاف ظاہر کرتی ہے کہ ٹریفک نظام مکمل بیمار ہے اس نظام کو بہتر کرنے کی اگر کوئی بات کی جاتی ہے عوام کو بھی اس کا تعاون کرنا چاہئے ٹریفک محکمہ کو اپنے افیسران کو حرکت میں لانے کی ضرورت ہے ۔ ایل جی انتظامیہ کو چاہئے اکھنور میں ہوئے حادثے کے پست پشت انسانی جانوں کے دشمنوں کے خلاف سخت سے سخت کاروئی عمل میںلائیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا