اولمپک کی اختتامی تقریب سے واپس آنے والی ہاکی ٹیم کے ارکان کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

0
0

نئی دہلی، 13 اگست (یو این آئی) پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے دوسرے بیچ کے ارکان کا دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
اس دوران پیرس اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر پہنچی، جنہوں نے ڈھول اور نگاڑوں کے ساتھ ہندوستانی ہاکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ کھلاڑی بھی ڈھول اور نگاڑوں کی دھنوں پر رقص کرتے نظر آئے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ہفتہ کو ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کچھ ارکان کا ایک گروپ نئی دہلی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ باقی کھلاڑی اولمپک گیمز 2024 کی اختتامی تقریب کے لیے رکے ہوئے تھے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اسپین کو 2-1 سے شکست دے کر اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔
ہاکی ٹیم کے ساتھ ریسلنگ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے امن سہراوت بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا