بھوجپور: بالو گھاٹ کے دفتر سے 30 لاکھ روپے کی لوٹ، دو زخمی

0
0

آرا، 13 اگست (یواین آئی) بہار کے بھوجپور ضلع کے سندیش تھانہ علاقے میں مجرموں نے بالو گھاٹ کے دفتر سے 30 لاکھ روپے لوٹ لئے اور دو لوگوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ پیر کی دیر رات مجرموں نے کازیچک گھاٹ (18بی) میں واقع بالو گھاٹ کے دفتر پردھاوا بول دیا اور لوٹ کی کوشش کی۔ مخالفت کرنے پر مجرموں نے دو لوگوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور 30 ​​لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے، جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا