سانگلی میں آرمی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

0
55

سانگلی، // ہندوستانی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے ہفتہ کو سانگلی ضلع کی میراج تحصیل کے ایرندولی گاؤں کے ایک کھیت میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ فنی خرابی بتائی جاتی ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق تین فوجیوں کے ساتھ فوج کے ایک بڑے ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے جانہوی دیوی مندر کے سامنے ایک کھیت میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ تقریباً 11:30 بجے پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر ناسک سے بنگلورو جا رہا تھا تاکہ فوج کے اہلکاروں کو طبی سامان سمیت دیگر سامان فراہم کر سکے کہ اچانک اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی اور اس نے ایک کھیت میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ ہیلی کاپٹر کے اچانک میدان میں اترنے کے بعد گاؤں والوں کی بڑی بھیڑ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہو گئی۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی ٹیم جائے واقع پر پہنچی اور تماشائیوں کو منتشر کیا۔ ہیلی کاپٹر کی خرابی کو ٹھیک کرنے کے لیے فوج کی ایک ٹیم ناسک سے روانہ ہوگئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا