انجلی انٹرنیشنل فیسٹول میں جموں وکشمیر کی ٹیم تیسرے مقام پر

0
0

انجلی انٹرنیشنل فیسٹول میں جموں وکشمیر کی ٹیم تیسرے مقام پر سریتا چوہان نے ٹیم کو مبارک باد ی

جموں //اڑیسہ میں لوک سنگیت کے زمرے کے منعقدہ 18ویں بین الاقوامی انجلی میلے میں جموں وکشمیر کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ انجلی میلے کا انعقاد اڑیسہ میں ہرسال سوبھمان چیئر ٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے کیا جاتا ہے ۔ اس برس انجلی میلے کا موضوع’’ تصور‘‘ تھا۔اس میلے میں مختلف ریاستوں اور کئی ممالک سے وابستہ ہزاروں بچوں نے شرکت کی۔ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے راہل کمار پارس جلروترا ، روہت بھگت ، ساکشی چودھری ، مانیوی شرما، مہیندر سنگھ پرنس کنال شبنم باسکر ، زاہد منظور ، شاہد ایوب اور باسط رینہ نے اس میلے میں شرکت کی۔ سماگراہ شکھشا کے تحت خصوصی ضروریات والے بچوں کے فائدے کے لئے ’’ جامع تعلیم ‘‘ ایک جز عملایا جاتا ہے ۔اسی سکیم کے تحت مذکورہ بچوں کی ٹیم کو تیار کیا گیا جنہوں نے انجلی میلے میں شرکت کر کے یونین ٹریٹری کا نام روشن کیا۔ یہ ٹیم 13نومبر کو اڑیسہ کے لئے روانہ ہوئی تھی اور میلے کے اختتام کے بعد مذکورہ ٹیم 19نومبر کو واپس آئی۔ سکولی تعلیم کی کمشنر سیکرٹری سریتا چوہان نے ٹیم کی کامیابی پر ٹیم سے جڑے ہر فرد کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دور درازعلاقوں سے تعلق رکھنے کے باوجود ان بچوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے جموں وکشمیر کا نام روشن کیا ہے۔ سماگراہ شکھشا کے سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارون کما رمنہاس نے ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے ٹیم کے ہرفرد کو مبارک باد دیتے ہوئے اُن کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا