عوامی نوعیت کی جانکاری کو وقت پر ریڈیو کے ذریعے سے لوگوں تک پہنچانے پرعوامی نوعیت کی جانکاری کو وقت پر ریڈیو کے ذریعے سے لوگوں تک پہنچانے پرسری نگر ضلع انتظامیہ کا زور

0
0

سری نگر/   ضلع انتظامیہ سری نگر عوامی اہمیت کی جانکاری بروقت ضلع کے لوگوں تک پہنچانے کے لئے ایف ایم ریڈیو کے ذریعے کا استعمال کر رہی ہے۔ یہ جانکاری آج ڈی سی سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کی صدارت میں ایک منعقدہ میٹنگ کے دوران دی گئی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ متعلقہ محکموں کے افسران اپنے آپ کو ریڈیو سٹیشنوں پر دستیاب رکھیں گے تاکہ ترقیاتی سکیموں اورپروجیکٹوں سے متعلق تفاصیل لوگوں تک پہنچائے جاسکیں۔ یہ ذریعہ ناساز گار موسمی حالات کے دوران لوگوں کو لازمی خدمات کی بحالی سے متعلق جانکاری دینے کے لئے بھرپور طریقے پر استعمال میں لایا جائے گا۔ ترقیاتی کمشنر نے اس موقعہ پرمقامی ایف ایم ریڈیو سٹیشنوں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ اس مقصد کے لئے انتظامیہ کو لازمی وقت دیں تاکہ لوگوں کو جانکاری سے باخبر رکھا جاسکے۔ میٹنگ میں تمام سینئر افسروں کے علاوہ مختلف ایف ایم ریڈیو سٹیشنوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا