انتظامیہ کی غفلت سے عوام مشتعل

0
0

احتجاجیوں کی جانب سے شراب کی دکان نذر آتش
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے مضافاتی علاقہ آر ایس پورہ میں اتوار کی صبح احتجاجیوں کی جانب سے شراب کی ایک دکان کو نذر آتش کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا ’آر ایس پورہ کے بڈیال برہمنا نامی گاؤں کے لوگ گذشتہ کچھ وقت سے گاؤں قائم ایک شراب کی دکان کو منتقل کرنے کا مطالبہ کررہے تھے‘۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اتوار کی صبح کچھ دیر تک احتجاج کرنے کے بعد مذکورہ دکان کو نذر آتش کیا۔ پولیس نے بتایا ’ہم نے واقعہ کی نسبت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ احتجاج کی قیادت اور لوگوں کو اکسانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا‘۔ بتادیں کہ ملک کی واحد مسلم اکثریتی ریاست جموں وکشمیر میں مختلف سماجی ، مذہبی اور علیحدگی پسند تنظیمیں شراب کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ وادی کشمیر میں قائم شراب دکانیں کی تعداد محض تین ہے جبکہ جموں خطہ میں یہ تعداد درجنوں میں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا