اساتذہ اپنی اپنی باری پر آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں! مڈل اسکول کلانی میں 35طلاب،آٹھ اساتذہ،سات غیر حاضر پائے گے عوام تنگ آکر بچّوں کونجی اداروںمیں داخل کرنے پر مجبور

0
0

ظہیر عباس
منڈی//منڈی سے تقریباً 8 کلومیٹر دور کلانی گاو¿ں ایجوکیشن زون ساتھرہ کی عوام مڈل اسکول کلانی میں زیرِ تعلیم بچوں کو لیکر اساتذہ سے سخت نالاں ہے – اس سلسلہ میں جب اسکول میں موجود طلباءسے بات چیت کی گئی تو یہ بات سچ ثابت ہوئی جہاں پر 8 اساتذہ ہیں اور صرف 35 طلاب ہی زیر تعلیم ہیں لیکن یہاں موقع پر دن کے دوبجے صرف ایک ہی استاد موجود پایا گیا اور تمام آٹھ جماعتوں کے 35 بچے ایک ہی کمرے میں موجود پائے گئے – جب اس حوالے سے موجود استاد سے بات کی گئی تو ان کے مطابق باقی اساتذہ کہیں ماتم داری میں چلے گئے ہیں – اس موقع پر ایک مقامی شخص محمد اسلم خان نے بتایا کہ یہاں کلانی میں 300 کے قریب بچّے غیر سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں – ان کے مطابق یہ اسکول سب سے پرانا ہے لیکن تعلیم کے حساب سے بلکل ناپید اور پست ہے – انھوں نے کہا کہ یہاں کمپیوٹر لیپ بھی موجود ہے اور کمپیوٹر بھی موجود ہیں لیکن اساتذہ اپنی اپنی باری پر ہی آتے اور چلے جاتے ہیں جو بچوں کے مستقبل کے ساتھ ناانصافی ہے – انھوں نے کہا کہ جو استاد کسی بھی اسکول میں جانے کے قابل نہیں وہ یہاں لگا دیا جاتا ہے – ان کے مطابق یہاں صرف ایک ہی انجم حسین نامی استاد مکمل حاضر رہتا ہے اور بچوں کو اپنی حیثیت کے مطابق تعلیم دینے میں مصروف عمل رہتا ہے – انہوں نے محکمہ تعلیم سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں جو بچوں کے مستقبل کو تاریک بنانے میں مصروف ہیں –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا