آصفہ کیساتھ درندگی اورقتل

0
0

مقصدخانہ بدوشوں کوہجرت پہ مجبورکرناتھا:سرکاری ترجمان
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کٹھوعہ ضلع کے ہیرانگرکے رسانہ گائوں میں 8برس کی ننھی آصفہ کی عصمت ریزی اورقتل کے دردناک واقعے کامقصد علاقے سے خانہ بدوش کنبوں کوہجرت پرمجبورکرناتھا۔اس بات کی تصدیق آج یہاں ایک سرکاری ترجمان نے کی۔دوسری جانب اس سازش میں ملوث ایک نابالغ کومیڈیکل رپورٹ کے بعد بالغ قرار دیاگیا ہے جو19برس سے زایدکی عمر کاہے۔سرکاری ترجمان نے بتایاکہ آصفہ بکروال طبقے سے تعلق رکھتی تھی جومسلم قبائل ہیں۔اِسے قتل کرنے سے پہلے نشیلی ادویات دی گئیں اور اس میںپولیس کے ایس پی او اس میں کلیدی ملزم ہے۔تحقیقات سے معلوم ہواہے کہ عصمت ریزی وقتل کایہ معاملہ ایک منصوبہ بندسازش تھی جس کامقصد وہاں بکروال گھرانوں میں خوف پیداکرناتھاتاکہ وہ وہاں سے ہجرت کرجائیں۔کرائم برانچ کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی سٹیٹس رپورٹ جمعہ کو عدالت عالیہ میں پیش کی ہے۔اس دوران انسپکٹرجنرل آف پولیس کرائم سید افہادالمجتبیٰ نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے معاملے کی تفصیلات یہ کہتے ہوئے دینے سے انکارکردیاکہ معاملہ عدالت میں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا