انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کے لئے ہیلپ لائن قائم: سری نگر پولیس

0
0

سری نگر، 21 اگست (یو این آئی) سری نگر پولیس نے لوگوں کے لئے انتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کے لئے ایک رابطہ لائن قائم کی ہے۔
پولیس نے یہ اقدام الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کی تعمیل میں اٹھایا ہے۔
سری نگر پولیس نے بدھ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کی تعمیل میں سری نگر پولیس نے 9596222551 کوخصوصی موبائل فون نمبر کے طور پر نامزد کیا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘اس نمبر سے ایس ایم ایس یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے انتخابی قوانین اور ایم سی سی کی خلاف ورزی میں قابل اعتراض پیغامات کی اطلاع دی جاسکتی ہے’۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد 18 ستمبر سے تین مرحلوں پر اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے نوٹیفکشن بھی جاری کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا