کولکتہ میں ڈاکٹروں نے سی بی آئی آفس سے ہیلتھ سکریٹریٹ تک ریلی نکالی

0
0

کولکتہ، 21 اگست (یو این آئی) سینکڑوں مشتعل پیشہ ور ڈاکٹروں، جونیئر ڈاکٹروں اور سینئر ڈاکٹروں نے بدھ کو یہاں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے دفتر سے مغربی بنگال ہیلتھ سکریٹریٹ تک ایک ریلی نکالی۔
کولکتہ کے آر جی کار اسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف احتجاج میں تیسرے دن بھی کام نہیں کیا۔ نو تشکیل شدہ مغربی بنگال جونیئر ڈاکٹرس فورم کی سرپرستی میں نکالی گئی اس ریلی کے دوران مظاہرین ‘ہم انصاف چاہتے ہیں’ اور سیکورٹی نہیں، تو ڈیوٹی نہیں جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس مظاہرے میں 31 طبی اداروں کے ڈاکٹروں اور طلباء نے شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ 9 اگست کو آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں 31 سالہ خاتون ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے بعد شروع ہوئے احتجاج میں پہلی بار سینکڑوں نجی سینئر سرجنوں نے بھی ریاست گیر احتجاج میں حصہ لیا۔
مظاہرین کے ایک نمائندے نے کہا، "ہم نے اپنا احتجاجی مارچ سی جی او کمپلیکس سے شروع کیا، جہاں سی بی آئی کا دفتر واقع ہے۔ سی بی آئی ابھی تک اس معاملے کو حل نہیں کر پائی ہے۔ ہم نے اس ریلی کا اہتمام کیا اور اس کی نو تعینات پرنسپل سہریتا پال سے ملاقات کی، جو اسپتال نہیں آرہی ہیں ۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ نئے تعینات ہونے والے پرنسپل سے ملاقات کرکے میمورنڈم پیش کریں گے۔
کہا جا رہا ہے کہ مسز پال احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا سامنا نہیں کرنا چاہتی، اس لیے وہ نیو ٹاؤن میں واقع ہیلتھ سیکرٹریٹ سے کام کر رہی ہیں۔
دریں اثنا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل ایز اور لیڈروں نے بدھ کو شیام بازار میں پانچ نکاتی مطالبات کے ساتھ احتجاج شروع کیا۔
قابل ذکر ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے بی جے پی لیڈروں کو اس واقعہ میں مارے گئے ڈاکٹر کے لئے انصاف کی مانگ کے لئے دوپہر 12
بجے سے رات 9 بجے تک پانچ دن تک احتجاج کرنے کی اجازت دی ہے۔
بی جے پی کا احتجاجی مقام آر جی کار اسپتال سے نصف کلومیٹر مشرق میں ہے۔ بی جے پی کا احتجاج اس دن شروع ہوا جب ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کمار پرتاپ سنگھ کی قیادت میں سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کی ٹیم نے آر جی کار اسپتال کا معائنہ کیا۔ سپریم کورٹ نے اسپتال میں سیکیورٹی بڑھانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1615

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا