امریکی سینٹرل کمانڈ نے حوثی کے میزائل لانچرز، ڈرونز کو تباہ کر دیا

0
0

صنعاء، 10 اگست (یو این آئی) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے شمالی یمن پر حکومت کرنے والی انصار اللہ (حوثی) تحریک کے ایک میزائل لانچر، ایک بغیر پائلٹ سرفیس ویسل (یو ایس وی) اوربحیرہ احمر کے اوپر دو ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔
سینٹکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی فورسز نے یمن کے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں ایران کے حمایت یافتہ میزائل لانچر اور ایک یوایس وی کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بحیرہ احمر کے اوپر حوثیوں کے دو ڈرون بھی تباہ کردئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہتھیار امریکی اور اتحادی افواج اور خطے میں تجارت کرنے والے بحری جہازوں کے لئے واضح اور فوری خطرہ ہیں۔
غزہ کے تنازع کے بعد حوثی باغیوں نے اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ حوثی جنگجوؤں نے نومبر 2023 میں اسرائیل سے منسلک کسی بھی بحری جہاز پر حملہ کرنے کا عزم ظاہر کیا جب تک کہ وہ غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں کو روک نہیں دیتا۔ حوثیوں کے حملوں کے درمیان، کچھ کمپنیوں نے بحیرہ احمر کے راستے سامان کی ترسیل معطل کر دی ہے۔ ان حملوں نے امریکہ کو ایک کثیر القومی اتحاد بنانے پر اکسایا جس میں برطانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ اتحاد کے مقاصد میں بحیرہ احمر کے علاقے میں جہاز رانی کی حفاظت کے ساتھ ساتھ زمین پر حوثی اہداف پر حملہ کرنا بھی شامل ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا