راہل نے وائناڈ جانے کے فیصلے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

0
0

نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈڑ راہل گاندھی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کا کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ وائناڈ کا دورہ کرنے کے ان کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ تباہی کو دیکھتے ہوئے وہ اسے قومی تباہی کا اعلان کریں گے۔

مسٹر گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر لکھا: ’’ شکریہ مودی جی، تباہی خیز سانحہ کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کے لئے وائناڈ آنے کے لئے۔ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ایک بار جب وزیر اعظم تباہی کی شدت کو خود دیکھ لیں گے تو وہ اسے قومی آفت اعلان کریں گے۔

وزیر اعظم ہفتہ کو وائناڈ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ راحت اور باز آباد کاری کے کاموں کا جائزہ لیں گے اور آفت سے بچ جانے والوں سے بات چیت بھی کریں گے۔ وہ صبح 11 بجے کے قریب کنور پہنچیں گے اور لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقے کا فضائی سروے کریں گے۔ راحت رسانی مہم میں شامل ٹیمیں وزیراعظم کو انخلاء کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دیں گی۔

واضح رہے کہ اپنے سابقہ پارلیمانی حلقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ کے بعد مسٹر گاندھی نے پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لوک سبھا میں بھی یہ معاملہ اٹھایا اور حکومت سے اپیل کہ وہ اسے قومی آفت اعلان کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا