تلنگانہ:اسپتال میں نوزائیدہ بچہ کو آوارہ کتوں نے کھالیا

0
0

حیدرآباد10اگست(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے مشہور ایم جی ایم اسپتال کے احاطہ میں ایک نوزائیدہ بچہ کو آوارہ کتوں نے کھالیا۔اسپتال میں تعینات پولیس اہلکاروں نے اسپتال کے احاطہ میں ایک ویران جگہ پر آوارہ کتوں کو نومولود کو کھاتے ہوئے پایا اور ان کو بھگا دیا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نوزائیدہ زندہ تھا یا مردہ اور اس مقام پر کیسے آیا۔ کتے چونکہ جسم کے نچلے حصے کو کھا گئے تھے اس لیے یہ پہچاننا مشکل ہو گیا ہے کہ نوزائیدہ لڑکا تھا یالڑکی۔پولیس نے مسخ شدہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا۔ پولیس اسپتال کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے اور اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا کسی نے نوزائیدہ کو اسپتال میں چھوڑ دیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا