امرت اُددیان عوام کے لیے 2 فروری سے کھولا جائے گا

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍راشٹرپتی بھون کا امرت اْددیان ، اْددیان اْتسو -1، 2024 کے تحت 2 فروری سے 31 مارچ 2024 تک عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ عوام ہفتے میں چھ دن یہ اْددیان دیکھنے آ سکتے ہیں، سوائے پیر کے دن کے ،جو کہ رکھ رکھا کے لیے مختص ہے۔امرت اددیان خصوصی زمروں کے لیے مندرجہ ذیل دنوں میں کھولا جائے گا:۔22 فروری کو – مختلف طور پر اہل افراد کے لیے۰23 فروری کو – دفاعی، نیم فوجی اور پولیس فورس کے اہلکاروں کے لیے۰یکم مارچ کو – خواتین اور قبائلی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کے لیے۰5 مارچ کو – یتیم خانوں کے بچوں کے لیے۰آنے والوں کو 10:00بجے سے16:00بجے کے درمیان چھ گھنٹے کے سلاٹس میں جانے کی اجازت ہوگی۔ دوپہر سے قبل کے دو سلاٹس (10:00 بجے سے12:00 بجے تک) کی گنجائش ہفتے کے دنوں میں 7500 افراد اور ہفتہ واری چھٹی کے دنوں میں ہر سلاٹ میں 10000افراد ہوں گے۔ دوپہر کے چار سلاٹس(10:00 بجے سے12:00 بجے تک) کی گنجائش ہفتے کے دنوں میں ہر سلاٹ میں 5000 افراد اور ہفتہ واری چھٹیوں میں 7،500 افراد ہوگی۔ بکنگ https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/visit/amrit-udyan/rEپر کی جا سکتی ہے۔گھومنے پھرنے کے لیے آنے افراد کو راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 12 کے قریب سہولت کاؤنٹر یا سیلف سروس کیوسک پر اپنا اندراج کروانا ہوگا۔گھومنے کے لیے آنے والے تمام افراد کے لیے داخلی اور خارجی راستہ پریزیڈنٹ اسٹیٹ کے گیٹ نمبر 35 سے ہوگا ، جہاں نارتھ ایونیو راشٹرپتی بھون سے ملتا ہے۔ آنے والوں کی سہولت کے لیے سینٹرل سیکرٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے گیٹ نمبر 35 تک شٹل بس سروس صبح 9.30 بجے سے شام 5.00 بجے کے درمیان ہر 30 منٹ کے وقفے پر دستیاب ہوگی۔سیر کے دوران آنے والے افراد بونسائی گارڈن، میوزیکل فاؤنٹین، سینٹرل لان، لانگ گارڈن اور سرکلر گارڈن سے گزریں گے۔ باہر نکلتے وقت ان کے لیے فوڈ کورٹس دستیاب ہوں گے۔آنے والے افراد بچوں کے لیے موبائل فون ، الیکٹرانک چابیاں ، پرس / ہینڈ بیگ ، پانی کی بوتلیں اور دودھ کی بوتلیں لے جا سکتے ہیں۔ عوامی راستے کے ساتھ مختلف مقامات پر پینے کے پانی، بیت الخلاء اور ابتدائی طبی امداد / طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا