’سکھ برادری کے طویل عرصے سے زیر التوا مسائل پھرپہنچے راج بھون‘

0
0

شریمن مہنت منجیت سنگھ کی قیادت میں جموں و کشمیر سکھ کوارڈینیشن کمیٹی نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سکھ کوارڈینیشن کمیٹی جموں و کشمیر کے ایک وفد نے اس کے سرپرست شریمن مہنت منجیت سنگھ کی قیادت میں شرومنی ڈیرہ ننگلی صاحب کے سربراہ آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ شریمن مہنت منجیت سنگھ جی نے سکھ برادری کے طویل عرصے سے زیر التوا مسائل بشمول آنند میرج ایکٹ کے نفاذ اور بابا بندہ سنگھ بہادر جی کے مجسمے کی تنصیب کیلئے لفٹینٹ گورنر کی قیادت والی یو ٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ وفد کے ارکان نے بورڈنگ ہاوس ترال میں گوردوارہ صاحب کی تعمیر سمیت لفٹینٹ گورنر کو مطالبات کا چارٹر پیش کیا ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کی توجہ سکھ گوردواروں اور مذہبی اوقاف ایکٹ 1973 کے مطابق ضلع گوردوارہ پربندھک کمیٹیوں کے ذریعے گوردوارہ جائیدادوں /زمین کے ایک حصے کی ملکیت کے مسائل ،وادی کشمیر میں رہنے والے سکھ کمیونٹی کے ارکان کو ایس آر او 425 کے فوائد میں توسیع ، دفعہ 254 سی کے تحت زمین کی منتقلی اور سرینگر میں مہاراجہ رنجیت سنگھ جی کے آئین کی تنصیب کی طرف بھی مبذول کروائی ۔ لفٹینٹ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل کا جلد ازالے کیلئے جائیزہ لیا جائے گا ۔ اس موقع پر چئیر مین سکھ کوارڈینیشن کمیٹی جموں و کشمیر بھی موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا