رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس اسپائی کا کوچی کا دورہ

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍رائل نیوی کا ایک ماورائے ساحل گشتی جہاز، ایچ ایم ایس اسپائی 17 سے 27 جنوری 24 تک کوچی کے خیر سگالی دورے پر ہے۔ جہاز کی آمد پر ہندوستانی بحریہ کے بینڈ کی طرف سے دھوم دھام کے ساتھ اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کوچی میں پورٹ کال کے دوران، ہندوستانی بحریہ اور رائل نیوی کے درمیان پیشہ ورانہ اور سماجی تعاملات اور کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ رائل نیوی کے اہلکاروں نے جہاز پر آئی این ایس سنینا کا دورہ کیا اور دونوں بحریہ کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے بہترین طرز عمل کا اشتراک کیا۔ کمانڈر پال کیڈی، کمانڈنگ آفیسر، ایچ ایم ایس اسپائی نے کمانڈینٹ سروپریت سنگھ، چیف اسٹاف آفیسر (آپریشنز)، سدرن نیول کمانڈ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران، ہیڈ کوارٹر سی ٹریننگ (ایچ کیو ایس ٹی) کی ایک ٹیم نے ایچ ایم ایس اسپائی پر فورس پروٹیکشن اقدامات، ڈیمیج کنٹرول اور فائر فائٹنگ کے تربیتی ماڈیول کا انعقاد کیا۔ ان مشقوں سے ایچ کیو ایس ٹی اور جہاز کی ٹیموں کو دونوں بحری افواج کے ذریعہ اپنائے جانے والے طریقہ کار اور ایس او پی کو سمجھنے میں مدد ملی۔ پیشہ ورانہ تبادلے نے بحری سلامتی اور تربیت میں باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مضبوط بحری شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے دونوں بحریہ کے عزم کی مثال پیش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا