چرارشریف میں کشمیر پیپلز پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کااجلاس منعقد

0
65

ہمیں جمہوری عمل میں شریک ہو کر اپنی مرضی کے امیدوار یا پارٹی کو ووٹ دینا چاہئے :ڈاکٹر حبی
شاہین امین
بڈگام؍؍کشمیر پیپلز پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر حبی چرار شریف میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آنے والے پارلیمانی انتخابات پر تبادلہ خیال ہوا۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق ڈاکٹر حبی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ 1996میں تب کی حریت کانفرنس کی ورکنگ کمیٹی میں ، میں نے اس وقت انتخابات میں شرکت کی وکولات کی تھی، لیکن بدقسمتی سے میری اس سوچ کو کسی کی حمایت یا تائید نہ مل سکی۔
البتہ یہ پتہ چلا کہ ایڈوکیٹ شاہین نے بھی اسی سوچ کا عندیہ دیا تھا۔ چونکہ انتخابات جمہوری کے ساتھ ساتھ مہذب دنیا کا ایک طے شدہ طریق کار ہے۔ اسی عمل سے پر امن طور پر ہم اپنی پسند اور نا پسند کا عندیہ دے سکتے ہیں۔ ہم نے آج سے دو سال قبل ہی اس بات کا فیصلہ لیا ہے کہ ہم اس جمہوری عمل کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آپ لوگوں نے مختلف پارٹیوں یا اشخاص کا جو تذکرہ کیا، میرے خیال میں کسی گروپ یا پارٹی کا حصہ بننے کے بجائے ہمیں اس جمہوری عمل میں شریک ہو کر اپنی اپنی مرضی کے امیدوار یا پارٹی کو ووٹ دینا چاہئے۔ اور باتوں کے علاوہ اس بات پر اتفاق ہوا کہ پارٹی تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر اس انتخاب میں حصہ دار بننے کیلئے عوام کو بھی ووٹ ڈالنے کیلئے آمادہ کرنے کی تلقین کریں گے، اور خود بھی اس جمہوری عمل کا حصہ بنے گی۔ دوسری بات جو اجلاس کے آخر پر طے ہوئی وہ یہ کہ آنے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کیلئے آج سے ہی اپنا کوئی امیدوار کھڑا کرنے کیلئے سوچ و بچار کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا